پاکستان

میمن گوٹھ ملیرمیں جلوس عزاپر حملے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کے ملوث ہونے کا انکشاف

شیعت نیوز: ضلع ملیرکراچی کے دیہی علاقے میمن گوٹھ میں 9محرم الحرام کونواسہ رسول ﷺ امام حسین ؑکی یادمیں نکالنے جانے والے جلوس عزاپر حملے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنمائوں اور منتخب بلدیاتی اراکین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہواہے، ذرائع کے مطابق جلوس عزاکے شرکاءپرحملے اور پتھرائومیں پاکستان پیپلز پارٹی کارہنمااور ڈیھ ملھ مرادمیمن گوٹھ کے یوسی ناظم عبدالحمید بروہی، سابق یوسی ناظم سلیم میمن کا بیٹازاہد، بھتیجانویداور ایک مذہبی شدت پسند رہنمانذیر نعیمی اور ان کے کارندے شامل تھے ، جنہیں پولیس کی بھی سرپرستی حاصل تھی۔

ایک عینی شاہدنے شیعت نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میمن گوٹھ میں 9محرم الحرام کو شہدائے کربلا ؑکی یاد میں امام بارگاہ وادی حسین ؑ سے جلوس عزابرآمد ہواجسےپولیس اور پیپلز پارٹی کے غنڈوں نے روکنے کی بھرپور کوشش کی لیکن عزداران حسینی ؑ نے کسی بھی دبائو کو مسترد کرتے ہوئے جلوس کو اس کی منزل مقصودکی جانب رواں دواں رکھا جیسے ہی جلوس اپنی اختتامی منزل امام بارگاہ چہاردہ معصومین ؑ کے قریب بازارمیں پہنچاتو پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور بعض مذہبی انتہا پسندوں نے   مرادمیمن گوٹھ کے یوسی ناظم عبدالحمید بروہی، زاہد، بنویداور نذیر نعیمی کی سربراہی میں شرکائے جلوس عزاپر پتھرائوکردیا جس سے متعدد عزادار زخمی ہوئے بعد ازاں حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کرکے دونوں اطراف کی عوام کو منتشر کیا۔

واضح رہے کہ میمن گوٹھ میں عزاداری سید الشہداء ؑکے شرکاءپر نو محرم الحرام کو ہونے والے اس حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی، جس میں چند شرپسندوں کو جلوس عزاکے شرکاءپر پتھرائو کرتے صاف دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی ہوائی فائرنگ کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں، اہل علاقہ اور ملت جعفریہ کی سرکردہ سیاسی ومذہبی جماعت مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات سید احسن عباس رضوی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے اس شرمناک اور فرقہ وارانہ اقدام میں ملوث پی پی پی کے عہدیداران اور بلدیاتی نمائندگان  ڈیھ ملھ مرادمیمن گوٹھ کے یوسی ناظم عبدالحمید بروہی، سابق یوسی ناظم سلیم میمن کےبیٹےزاہد، بھتیجےنویداور ایک مذہبی شدت پسند رہنمانذیر نعیمی کے خلاف فوری تنظیمی تادیبی اور قانونی کاروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کسی کو بھی مذہبی شدت پسندی کا حوصلہ حاصل نا ہوسکے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button