دنیا

جموں کشمیر میں جاری مزاحمت بھی کربلا کا ہی تسلسل ہے ، حریت رہنمایاسین ملک کا جلوس عزاسے خطاب

شیعت نیوز:  شہدائے کربلا کی یاد میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے جلوس عزاء برآمد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس دوران محمد یاسین ملک نے عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں جاری مزاحمت بھی کربلا کا ہی تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا تاریخ عالم میں ایک اہم باب ہے جو حق و باطل کے درمیان ستیزہ کاری کی یاد دلاتا ہے، جس میں حتمی جیت بالآخر حق کی ہی ہوا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) اور ان کے خانوادے نے میدان کربلا میں بھوک و پیاس کی انتہا کے باوجود جبر و ظلم کے سامنے سرنگوں ہونے سے انکار کرکے جو تاریخ رقم کی وہ تا روز قیامت انسانوں کیلئے مشعل راہ بنی رہے گی۔

جلوس میں لبریشن فرنٹ (ح) کے چیئرمین جاوید احمد میر، عوامی ایکشن کمیٹی کے مشتاق احمد صوفی اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے نمائندوں اور شیعہ سنی کارڈی نیشن کمیٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مسرور عباس نے کہا کہ امام حسین (ع)  کی شہادت امت اسلامیہ کیلئے ایک بیش بہا اور گرانقدر سرمایہ ہے اور شہادت کا یہ عظیم سرمایہ اسلامی مزاحمتی تحریکوں کیلئے چشمہ ہدایت بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ کربلا حق و باطل کا آئینہ ہے جو حق کے طلبگاروں اور باطل پرستاروں کے درمیان لکیر کھینچ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button