مقبوضہ فلسطین

فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ

آسٹریا میں یورپی یونین کی چوٹی کانفرنس کے دوران اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہسپانوی حکومت یورپی یونین پر زور دے گی کہ وہ فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپانوی سفارت کار اس سلسلے میں یورپی سفارت کاروں کے ساتھ غیر معمولی مذاکرات کرکے مشترکہ موقف طے کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسپین کے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا اگر یورپی یونین نے ایسا نہ کیا تو اسپین فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پرتسلیم کرلے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button