پاکستان

بے گناہ شیعہ عزاداروں کو بازیاب نہیں کرایا گیا تو وزیر اعلی و گورنر ہاوس کا گھیراو کریں گے۔لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہلِ خانہ کا اعلان

شیعت نیوز: محرم الحرام کے مرکزی جلوس عزاء میں شیعہ مسنگ پرسن کی اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومت سمیت آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے شیعہ ۔سنگ پرسن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ایم اے جناح روڈ نماز دوران مرکزی جلوس کے بعد کئے جانے والے لاپتہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے احتجاج میں مرد خواتین سمیت لاپتہ شیعہ افراد کے معصوم بچوں بھی موجود تھے۔شرکا نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پرلاپتہ افراد کی تصویریں اور ان کی بازیابی کے لیے نعرے درج تھےجلوس عزاء میں احتجاجی دھرنہ بھی دیا گیا اور جلوس روک دیا گیا احتجاج میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے علما کرام علامہ صادق تقوی،مولانا عقیل موسی۔مولانا حیدر عباس ۔علامہ مبشر حسن سمیت جلوس عزا میں شامل عزاداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔مظاہرے سے خطاب میں علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ملت تشعیوں با بصیرت اور باشعور ہیں ہمارے لاپتہ عزادار ملک خداد پاکستان کا سرمایہ اور بے گناہ ہیں۔شیعہ بے گناہ افراد کو عالمی استعماری طاقتوں کے خلاف آواز اٹھانے پر لاپتہ کیا گیا ۔آل سعود ،امریکہ و اسرائیل ملک دشمن ہیں ۔لاپتہ شیعہ افراد میں پروفیشنلز شامل ہیں اگر حکومت نے لاپتہ شیعہ افراد کو بازیاب نہیں کیا گیا تو ملک گیر احتجاج تحریک چلائیں گے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ
حکومت ہمارے برداشت کا امتحان نہ لے اگر ہمارے پیاروں کو آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہیں کیا جاتا تو یہ احتجاج کا سلسلہ سندھ بھر سے ملک گیر سطح پر شروع کیا جائے۔ہمارے پچاس سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کر کے غائب کیا گیا ہے۔ کیا شیعہ حضرات کو حب الوطنی کی سزا دی جارہی ہے
شیعہ اسیر اگر مجرم ہیں تو عدالتوں میں پیش کیا جائے ۔عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے ملت جعفریہ کے بے گناہ نوجوانوں کو لاپتہ کر رہی ہیں۔ملکی ایجنیسیاں ہمارے بے گناہ نوجوانوں کو اسیر کر رہی ہیں ۔

ہم نے ہمیشہ سیکورٹی اداروں سے تعاون کیا ہے مگر مذید شیعہ افراد کی گرفتاری اب برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت امیت چیف جسٹس آف پاکستان و آرمی چیف سے مطالبہ کیا کے لاپتہ شیعہ افراد کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے اگر حکومت و ملکی سیکورٹی ادارے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی میں سنجیدگی نہیں دکھاتے تو ملت جعفریہ اپنے پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے جس کے پہلے مرحلے میں گورنر ہاوس پر احتجاج کیا جائے گا۔دریں اثناء مظاہریں نے پر امن احتجاجی دھرنہ ختم کر دیا اور جلوس رواں دواں ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button