پاکستان

دنیابھرکی طرح پاکستان میں بھی عالمی یوم علی اصغر ؑ انتہائی عقیدت وحترام کے ساتھ منایا گیا

شیعت نیوز: سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو دنیا بھرکی طرح پاکستان میںبھی عالمی یوم علی اصغرؑ مذہبی انتہائی عقیدت وحترام کے ساتھ منایا گیا،کراچی ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ ، گلگت بلتستان سمیت مختلف شہروں میں شیر خوار بچوں کے اجتماعات، خصوصی پوشاک میں ملبوس ننھے اور معصوم بچوں کی اپنی مائوں کی آغوش میں شہزادہ علی اصغر ؑ کی یاد میں عزاداری میں شرکت، کراچی میں تین مقامات امام بارگاہ علی رضا ؑ نما ئش چورنگی ، امام بارگاہ شہدائے کربلا ؑ انچولی اور امام بارگاہ محمدی ڈیرہ میں عالمی یوم علی اصغر ؑکے مرکزی اجتماعات منعقدکیئے گئےجن میں ہزاروں کی تعدادمیں خواتین نے اپنی شیر خواروں کے ہمراہ شرکت کی اس موقع پرخطباءنےمصائب حضرت علی اصغرؑ پیش کیئےاور مائوں کو حضرت ام رباب کی سیرت پرعمل کرتے ہوئے حضرت علی اصغر ؑ کی طرح کے بچےتربیت کرنے کی تلقین کی۔

 تفصیلات کے مطابق ہر سال ماہ محرم الحرام کے پہلے جمعہ کو دنیا بھر میں عالمی یوم اصغر ؑکے عنوان سے منایا جاتا ہےاس دن کو منانے کا آغاز برادر پڑوسی ملک ایران سے ہوا اور بعد ازاں یہ دن عالمی سطح پر منایا جانے لگا اور دنیا بھرمیں ہر سال ماہ محرم الحرام کے پہلے روز جمعہ بیک وقت شیر خوار بچوں کی عزاداری کے اجتماعات منعقد کیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button