فضل الرحمن و دیگر کی شکست کے بعد سعودی عرب نے شاہد آفرید ی ہر ہاتھ رکھ دیا، فلاحی کام کی آڑ میں وہابیت کی ترویج پر اتفاق
شیعیت نیوز: سابق تیز ترین بلے باز شاہد آفریدی نے سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی، سعودی سفارت خانے میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں دونوں شخصیات کے درمیان پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی روابط اور تعلقات زیرِ بحث آئے، انھوں نے مستقبل کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر بنائے جاسکتے ہیں۔
شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ سعودی سفیر کے ساتھ باہمی تعلقات اور تعاون کے ساتھ ساتھ ان منصوبوں پر بھی بات کی گئی جہاں مشترکہ طور پر کام کیا جاسکتا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ عزب مآب سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی نے سعودی عرب کے سفارت خانے میں دعوت دے کر اُن کی عزت افزائی کی۔ خیال رہے کہ سعودی سفیر نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ملاقات کی تصویریں شیئر کیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ اپنی این جی او ’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن‘ کو سرحدوں سے آگے بھی لے کر جانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ اشتراک کے خواہش مند ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ جلد وہ اپنی این جی او کے سلسلے میں سعودی عرب کے ساتھ مل کر جدوجہد کر رہے ہوں گے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کو رواں الیکشن 2018 میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اسکے تمام مہرے روان الیکشن میں عوام کی بری طرح مسترد کردیئے ہیں لہذا اب شاہد آفریدی جیسے افراد کے ذریعہ سعودی عرب پاکستان میں اپنے اثر و رسوخ کو قائم رکھنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔