سعودی عرب
طبیعت خراب ہونے کے باعث شاہ سلمان نے سرگرمیاں روک دیں
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی نیوز ویب سائٹ ’’نباء‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 29 اگست 2018 سے اپنی تمام سرگرمیاں روک لی ہے ، نباء کے مطابق شاہ سلمان نے اپنی سرگرمیاں خراب طبیعت کے باعث روکی ہیں جس کا مشورہ انہیں انکے ڈاکٹرز نے دیا تھا۔
واضح رہے کہ دوماہ قبل شاہ سلمان کا جدہ میں واقع اپنے محل میں طبی معائنہ کیا گیا تھا جس کے بعد کہا یہ جارہا تھا کہ وہ سانس میں تکلیف اور تھکاوٹ کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اس وقت بھی انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔