پاکستان

کور کمانڈز کانفرنس، آپریشن ردالفساد اور خطے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 213 ویں کورکمانڈرز کانفرنس گزشتہ روز جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ردالفساد پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ خطے کی سلامتی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ آرمی چیف نے فیلڈ فارمیشن افسر کوشہدا کے لواحقین کے پاس ان کے علاقوں میں پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کی وطن عزیز کے لیے خدمات کو سراہا جائے اور شہدا کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button