پاکستان

طالبان کے پاکستان میں 12 دہشتگرد داخل ہونے کی اطلاع،ہائی الرٹ جاری

شیعیت نیوز: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 12سے 15دہشتگردوں کےافغانستان سے پاکستان داخل ہونےکی اطلاعات پرسکیورٹی ہائی الرٹ کرنےکاحکم جاری کردیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیاگیاہےکہ ٹی ٹی پی کے 12سے 15دہشتگرد افغانستان سےچترال کے راستے پاکستا ن داخل ہونے کی اطلاع ہےاورانہوں نے ایک اجلاس میں پاکستان میں بڑے پیمانے پرد ہشتگر دی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے‘دہشتگردوں کے اخترگروپ اور حافظ الرحمان گروپ کی جانب سےسکیورٹی اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کابھی انکشاف ہواہے لہٰذا سکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button