پاکستان

پاکستان پر دہشت گردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کیلئے دبائو ڈالتے رہیں گے، امریکا کی دھمکی

شیعیت نیوز: پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ باہمی رضامندی کےمعاملات پر بات چیت کیلئے امریکی وزیر خاجہ مائیک پومپیو اور کمانڈر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کے اسلام آباد میں عارضی قیام سے ایک روز قبل پنٹاگان کا کہنا ہےکہ امریکا پاکستان پر تمام دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کیلئے دبائو برقرار رکھے گا ۔ پنٹاگان ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کون فالکنرنے دی نیوز سے گفتگو میں کہاہےکہ جنوری سے ہم پاکستان کے فوجی حکام کے ساتھ اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطے میں ہیں ، ان رابطوں کی بنیاد علاقائی استحکام اور سیکورٹی کیلئے خطرہ بننے والے تمام دہشتگردوں کو شکست دینے کے مشترکہ عہد اور ساتھ ہی ساتھ افغانستان کے پر امن مستقبل کے مشترکہ ویژن پر تھی، ہم پاکستان پر تمام دہشتگردوں بشمول حقانی نیٹ ورک کیخلاف بلا تفریق کارروائی کیلئے دبائو ڈالتے رہیں گے اور ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے رہیںگے کہ وہ طالبان قیادت کو گرفتار ، بے دخل یا پھرمذاکرات کی میز پر لے آئے۔ پنٹاگان کے ترجمان نے زور دیکر کہاکہ پاکستان کی 300ملین ڈالرز کی امداد کی معطلی کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریںسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئیں۔بد قسمتی سے ، حالیہ رپورٹنگ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی تفصیلات کو مسخ کرکے پیش کیا کیوںکہ پاکستان کوسیکورٹی امداد کی معطلی کا اعلان جنوری 2018 میں کیاگیاتھا، سی ایس ایف معطلی میں شامل تھا اوراب بھی ہے۔ امداد کی معطلی کا فیصلہ نیا نہیں اور نہ ہی یہ کوئی نیااعلان ہے بلکہ یہ فنڈ کی ری پروگرامنگ کےحوالےسے جولائی میںکی گئی درخواست کومنظور کرنے کا عمل ہے۔ترجمان کا کہناتھا کہ ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس کو ری پروگرامنگ درخواست پر کانگریس کی توثیق کاانتظار ہے اور کانگریس کو اس فنڈ کے اختتام 30ستمبر 2018سے قبل ڈپارٹمنٹ آف دیفنس کو ری پروگرامنگ ایکشنز کے نفاذ کے حوالے سے جواب دیناہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button