پاکستان

محرم سے قبل ٹھوس اور مؤثر حفاظتی اقدامات کئے جائیں، مولانا عون نقوی

شیعیت نیوز: ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے تحت محرم کے انتظامات اور پروگراموں کو حتمی شکل دینے کی غرض سے شیعہ اکابرین اور تنظیموں کا مشترکہ اجلاس رضویہ سوسائٹی میں منعقد ہو اجس میں تمام تنظیمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی اجلاس سے خطاب کے دوران مولانا عون نقوی نے کہا کہ عزاداری امام حسین ؑ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے،ہم سید الشہداء حضرت امام حسین ؑ کے پیروکار ہیں،دہشت گرد ہمارا راستہ نہیں روک سکتے،انہوں نے علماء،خطباء اور ذاکرین سے بھی کہا کہ وہ محرم کی مجالس میں امن و محبت اور رواداری کے پیغام کے ساتھ ساتھ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ؑ کی شہادت کے مقاصد پر روشنی ڈالیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیکیورٹی کے ساتھ صفائی ستھرائی ،پانی و بجلی کی فراہمی ،سڑکوں کی مرمت اور امن کے قیام کیلئے اقدامات کریں ،اجلاس میں علی کونسل ،ایلیا ٹرسٹ ،وحدت کونسل،حیدر ویلفیئر،ھیئت آئمہ مساجد،سلما ن فارسی ٹرسٹ اور دیگر تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے اور کہا کہ پر حکومت سے بیان بیازی نہیں عملی اقدامات کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button