پاکستان

تفتان بارڈر پر زائرین امام حسین کلیئرنس نہ ملنے پر پھنس گئے، شدید مشکلات کا شکار

شیعیت نیوز: پاکستان ہاؤس تفتان میں 250زائرین پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پاکستان اور ایران کے بارڈر پر پاکستان ہاؤس تفتان میں 250زائرین جن کا تعلق بلوچستان اور اندرون پاکستان سے ہےکلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے پھنس گئے جبکہ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک زائرین کو تفتان سے کوئٹہ تک لے جانے کیلئے کلیئرنس نہیں ملی اس لئے ان کو نہیں بھیجا جاسکتا یہ زائرین ایران میں مختلف زیارتوں پر حاضری دینے کے بعد واپس ایران سے تفتان پہنچے ہیں زائر ین میں بچے ،جوان ،بوڑھے مرد اور خواتین شامل ہیں ۔زائرین کے اتنی بڑی تعداد میں جمع ہونے کے بعد علاقے میں پانی اور خوراک کا مسئلہ پیدا ہوگیا ۔دوسری جانب زائرین نے پاکستان گیٹ کے سامنے نعرہ بازی کی اور دھمکی دی کہ اگر ان کو 24گھنٹے کے اندر کوئٹہ جانے کی اجازت نہیں دی تو وہ زبردستی کوئٹہ جائیں جائینگے۔

دوسری جانب محرم الحرام میں عاشورہ کے لئے کربلا جانے والے زائرین بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button