عراق

عراق کی النصر پارٹی نے فالح الفیاض کو وزیر اعظم نامزد کردیا

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی ذرائع کے مطابق عراق کی النصر اتحاد کے رہنماؤں نے فالح الفیاض کو عراقی وزير اعظم کے عہدے کے لئے نامزد کردیا ہے۔النصر اتحاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فالح الفیاض میں عراقی عوام کو درپیش مشکلات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہے اور انہیں عوامی سطح پر بھی کافی مقبولیت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل عراقی وزير اعظم حیدر العبادی نے فالح الفیاض کو عراق کے قومی سلامتی مشیر کے عہدے اور حشد الشعبی کی صدارت سے برطرف کیا تھا لیکن اس کے 24 گھنٹوں کے بعد النصر اتحاد نے فالح الفیاض کو عراق کے وزیر اعظم کے عہدے کے لئۓ نامزد کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button