پاکستان
’گستاخانہ خاکوں کا معاملہ: ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ نہیں کیا‘ ، وزارت خارجہ
شیعیت نیوز: وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرنے یا کوئی اور ایکشن لینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان نے ہالینڈ کے ناظم الامور کو طلب کر کے توہین آمیز خاکوں کے معاملے پر احتجاج کردیا تاہم خاکوں کا معاملہ او آئی سی اجلاس میں اٹھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’پاکستان نے توہین آمیز خاکوں کے معاملے پر او آئی سی کو خط لکھا ہے‘۔