پاکستان

محرم الحرام، محکمہ داخلہ نے سکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کردیں

شیعیت نیوز: محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی گائیڈ لائنزجاری کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محرم کے جلوسوں کے روٹس سے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے، جلوسوں اور مجالس کو 4 درجاتی سکیورٹی حصار فراہم کیا جائے اور جلوس و مجلس میں شرکت کرنیوالوں کیلئے واک تھرو گیٹ نصب کرکے میٹل ڈیٹیکٹرسے تلاشی لی جائے۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ مشکوک علاقوں میں کومبنگ اور سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں جبکہ مشکوک افراد اور کرایہ داروں کے کوائف بھی چیک کئے جائیں۔ محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button