پاکستان

مقدس ہستیوں کے متعلق توہین آمیز رویہ نظریاتی فکری دہشتگردی اوربیمار ذہنیت کی عکاس ہے،ڈاکٹر طاہر القادری

شیعت نیوز: مقدس ہستیوں کے متعلق توہین آمیز رویہ نظریاتی فکری دہشتگردی اوربیمار ذہنیت کی عکاس ہے، کوئی بھی ذہنی طورپر متوازن شخص اس قسم کی قبیح حرکت کامرتکب نہیں ہوسکتا، یہی وہ عناصر ہیں جو بین المذاہب تصادم اوردنیا کے امن سے کھیل رہے ہیں،توہین آمیز خاکوں کیخلاف سینیٹ کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہیں، او آئی سی بھی اس معاملے پر اپنا سیاسی، سفارتی، مذہبی، ملی اورعالمی کردار ادا کرے اور توہین آمیز خاکوں کے مقابلوں جیسے نفرت اور اشتعال انگیز عمل کو ختم کروائے، ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری اور جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپورنے میڈیاکوجاری بیان میں کیاہے ۔

پی اے ٹی کے مرکزی قائدین نے مزیدکہاکہ اگر برداشت، رواداری اور بقائے باہمی کے عالمی متفقہ اصول کو نظر انداز کر دیا جائے اور اخلاقی اور مذہبی اقدار کی بے توقیری کی جائے تو امن عالم کی موجودہ صورتحال بد تر ہو جائے گی،اقوام متحدہ، او آئی سی، متحدہ ہیومن رائٹس کمیشن، یورپی یونین موثر عالمی ممالک اور ہالینڈ کے حکمرانوں کو توہین آمیز خاکوں کی اشاعت روکنے کیلئے فوری اور مثبت کردار اداکرنا ہوگا تا کہ عالمی امن برقرار رہے اور انتشار اورتصادم کا ماحول پیدا نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button