پاکستان

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ،پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کامطالبہ

شیعت نیوز: پاکستان کا گستاخانہ مواد پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، پاکستان نے گستاخانہ مواد پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا،وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انہوں نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو اس حوالے سے خط لکھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے او آئی سی کافوری اجلاس بلایا جائے تاکہ تنازع پر او آئی سی کا موقف سامنے آسکے،انہوں نے کہا کہ ہمارا او آئی سی کے 6 اراکین سے رابطہ ہوچکا ہے جن سے ہم نے تنازع پر بات کی ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوز کانفرنس سے خطاب سے کچھ دیر قبل ترکی کے وزیر خارجہ سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button