پاکستان

بھکر: سی ٹی ڈی کی کاروائی میں سپاہ صحابہ/ داعش کے دو خطرنا ک دہشتگرد گرفتار

شیعیت نیوز: صوبہ پنجاب کے علاقے بھکر میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بھکر کے علاقے بہل روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمد شہزاد اکمل اور انس بن مالک سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد اور دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ 10 اگست کو سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گرد شکیل احمد اور فراز سلطان کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button