پاکستان

ایم ڈبلیوایم کے وفدکی جشن آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری ملکی ترقی واستحکام کیلئے دعائیں

شیعت نیوز: 71ویں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر مجلس وحدت مسلمینکےوفد نے مزار بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ پر حاضری  دی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنر ل مولانا صادق جعفری، مولانا نشان حیدرمولانا اظہر حسین نقوی، مولانا اسحاق قرائتی،مولانا عباس کمیلی،مولانابشیر انصاری،ناصرحسینی، میر تقی ظفر، حسن رضا سمیت بڑی تعدادمیں علمائے کرام، تنظیمی عہدیداران و کارکنان موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفد نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے،جبکہ وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button