لبنان

حزب اللہ لبنان کی یمنی اسکول کے بچوں کی بس پر سعودی عرب کے حملے کی مذمت

حزب اللہ لبنان نےایک بیان میں یمن کے صوبہ صعدہ میں یمنی اسکول کے بچوں کی بس پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حزب اللہ نے اپنے بیان میں یمن پر سعودی اور امیرکی مشترکہ حملوں کو دہشت گردانہ حملے قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ خطے میں دہشت گردانہ اقدامات انجام دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے یمنی اسکول کے بچوں کی بس پر بمباری کرکے 50 بچوں کو شہید اور 77 کو زخمی کردیا۔ عالمی سطح پر سعودی عرب کے اس وحشیانہ حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے، شام، عراق، ایران اور اقوام متحدہ نے سعودی عرب کے وحشیانہ اور بہیمانہ ہوائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کو اسرائیل کی طرح بچوں کا قاتل قراردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button