پاکستان

راحیل شریف کو حکومت نے این او سی نہیں دیا، سیکریٹری دفاع

شیعیت نیوز: ن لیگ کی حکومت کے خاتمہ کے بعد راحیل شریف کی سعودی عرب کی اتحادی فوج کی سربراہی کو خطرے میں پڑ گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی بیرون ملک ملازمت کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری جانب سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن نے بتایا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی اسلامی اتحادی فوج کے سربراہ کے طور پر تقرری پر جنرل ہیڈکوارٹرز نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔

انہوں نے کہا جی ایچ کیوکی طرف سے منظوری کے بعد معاملہ وزارت دفاع کو بھجوا دیا گیا تھا۔ سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا راحیل شریف کے معاملے پر وفاقی حکومت سے این او سی نہیں لیا گیا تھا بلکہ انہیں اجازت وزیر دفاع نے دی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ہم نے قانون کے مطابق چلنا ہے، وفاقی حکومت کا اختیارکابینہ کے زیر اختیار ہوتا ہے، معاملہ عجلت کا ہے۔فاضل عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ وہ جنرل (ر) راحیل شریف کی تقرری کے معاملے کو منظور یا مسترد کرنے کے حوالے سے وفاقی کابینہ کے سامنے رکھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button