پاکستان

گلگت بلتستان:دہشتگردوں پر کاری وار، جلائے گئے اسکولز ستمبر میں کھولنے کا فیصلہ

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کی حکومت نے دہشتگردوں کے حملوں کا نشانہ بننے والے تمام اسکولوں میں یکم ستمبر سے کلاسز کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کرلیا۔ گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فاروق نے بتایا کہ حکومت نے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لیے تعلیمی اداروں میں نصابی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسکولوں اور محکمہ تعلیم کے عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں جبکہ حملوں کا نشانہ بننے والے اسکولوں کی مرمت آئندہ 2 سے 3 روز میں شروع ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ دیامر میں کشیدگی کے نتیجے میں معطل ہونے والی معمول کی سرگرمیاں پیر سے بحال ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ چلاس جو کہ کالعدم سپاہ صحابہ کا گڑھ ہے وہاںگذشتہ دنوں رات گئے لڑکیوں کے اسکولز کو جلادیا گیا تھا، یہ عمل ملک بھر میں تکفیری دہشتگردوں کی الیکشن میں بری طرح شکست کے بعد سامنے آیا ، ماہرین نے اسے کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے الیکشن میں شکست کا ردعمل قراردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button