پاکستان

ڈی آئی خان لہو لہو: تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے باقر حسین شہید

 شیعیت نیوز:  ڈی آئی خان تحصیل پروا میں صبح 9 سے ابھی تک ٹارگٹ کلنگ میں 3 اہل تشیع کو ٹارگٹ کیا گیا ہے 1 واقعہ علاقہ ماہڑہ تحصیل پروا جبکہ 2 واقعات پروا شہر میں ہوئے ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں چند منٹ میں دشت گردی کی 3 وارداتیں ہوئیں، پہلی واردات چودھوان موڑ عربی مسجد کے قریب ہوئی جس سے باقر حسین ولد ہاشم حسین سکنہ ببر پکہ شہید ہو گیاشہید باقر حسین کے پہلے بھی 2 بھائی دشت گردی میں شہید ہو چکے ہیں۔ زرائع کے مطابق دشت گردی کی دوسری واردات پروا تھانہ کی حدود ماہڑہ اڈا پر ہوئی جس سے کالو ولد حیدر شہید ہو گیاجبکہ تیسرا واقعہ بھی پروا ہی کی حدود میں ہوا جس میں حفاظت اللہ سکنہ پکہ ببر شہید ہو گئے ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق شہید کے ورثہ نے جنازے کو سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کردیا ہے۔

 دھیاں رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اچانک ٹارگیٹ کلنگ و دہشتگرد ی کا آغاز الیکشن 2018 کے بعد سے شروع ہوا جب امام تکفیریت ملا فضل الرحمن کو ڈی آئی خان سے بری طرح شکست کا سامنے کرنا پڑا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں حالیہ ٹارگیٹ کلنگ میں جے یو آئی اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردملوث ہیں جو شہر کے حالات کو خراب کرکے اپنے مغموم عزائم حاصل کرناچاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button