مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کے خلاف جدو جہد جاری رکھی جائے،عہدالتمیمی

بہادر فلسطینی لڑکی عہدالتمیمی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف فلسطینی عوام کی جائز اور قانونی جدو جہد کو اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات سے دنیا والوں کو آگاہ کرے -عہدالتمیمی نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور تمام قیدی خواتین نے فلسطینیوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عالمی ادارے ٹس سے مس نہیں ہور ہے۔قابل ذکر ہے کہ عہدالتمیمی نے پندرہ دسمبر دوہزار سترہ کو اپنے گھر میں گھس آنے والے اسرائیلی فوجی کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا تھا جس کے ایک ہفتے کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button