یمن

محمد علی الحوثی نے جارح سعودی اتحاد کو خبردار کیا ہے کہ ان کے سبھی اہداف یمنی افواج کی رینج میں ہیں

محمد علی الحوثی نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب میں کہا کہ اگر جارحین جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں تو یمن کے جوان انھیں دندان شکن جواب دینے کے لئے تیار ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ جارح ملکوں کے اہم اہداف ہمارے نشانے پر ہیں ۔یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے الحدیدہ کے ایک اسپتال پر جارح اتحاد کے فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے الثورہ اسپتال پر جارح اتحاد کی بمباری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جو جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ یہ حملہ جارح اتحاد کی کھلی دہشت گردی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button