پاکستان
اورنگزیب فاروقی کی حمایت کرنے پر پی پی پی نے مظفر شجرہ کو پارٹی سے خارج کردیا
شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنی جماعت کے فیڈرل کونسل کے رکن مظفر علی شجرہ کو کالعدم تنظیموں سے روابط کے الزام میں پارٹی سے خارج کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق مظفر علی شجرہ کے کالعدم تنظیموں سے روابط کا انکشاف ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے اور کالعدم تنظیموں سے رابطہ رکھنے پر مظفر علی شجرہ کو جماعت سے خارج کیا۔ مرکزی میڈیا سیل کے مطابق مظفر علی شجرہ کو اس لیے پارٹی سے نکالا گیا کیونکہ انہوں نے انتخابات میں کالعدم تنظیم کی حمایت حاصل کی تھی۔