پاکستان

25 جولائی کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا دن ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ25 جولائی کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا دن ہوگا،دو دو اور تین تین باریاں لینے والوں نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین کر اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل کئے،ملیر جعفر طیار میں مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ این اے 237 اور پی ایس 89 مشترکہ امیدواروں کے انتخابی جلسہ سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہان کا پی ٹی آئی سے اتحاد ملک دشمنوں کے خلاف ہے، این اے237سے ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار کیپٹن (ر)جمیل خان نے25جولائی کو ظلم کے نظام سے بغاوت کا دن قرار دیا اور کہا کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ نظام کو تبدیل کر دیں، پی ایس89پر مشترکہ امیدوار علی حسین نقوی نے دعویٰ کیا کہ پی ایس 89 کی نشست ہی نہیں عوام کے دل بھی جیت رہے ہیں۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 254 علامہ محمد علی عابدی نے بھی خطاب کیا،جلسہ میں پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی رہنما خان محمد بلوچ نے مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امید واروں کی حمایت کا اعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button