پاکستان

ن لیگ اور پی ٹی آئی کادہشتگرد اورنگزیب فاروقی سے اتحاد

شیعیت نیوز: کراچی کے حلقے این اے 238 سے راہ حق پارٹی کے امیدوار دہشتگرد اورنگزیب فاروقی سے مسلم لیگ ن ، تحریک انصاف اور آزاد امیدوار مظفر شجرہ نے اتحاد کیا ہے ۔کراچی پریس کلب میں دہشتگرد انگزیب فاروقی نے ن لیگ کے پی ایس 89 کے امیدوار جاوید ارسلان ، پی ایس 90سے پی ٹی آئی کے امیدوار اعجاز سواتی اور پی ایس 91سے آزاد امیدوار مظفر شجرہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔دہشتگرد اورنگزیب فاروقی نے صحافیوں کو بتایا کہ ن لیگ ، پی ٹی آئی نے این اے 238پر ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے جبکہ راہ حق پارٹی صوبائی نشستوں پر ان تینوں امیدوار کی حمایت کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کی بہتری کے لیے باکردار قیادت کا انتخاب کیا ہے ۔آزاد امیدوار مظفر علی شجرہ کا کہنا تھا کہ ملیر میں ہونے والے ترقیاتی کام سب کے سامنے ہیں ۔جاوید ارسلان کا کہنا تھا کہ ملیر ضلع کی تمام مذہبی جماعتوں کے امیدوار ہیں تاہم فیصلے علاقے کی بہتری کے لیے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ دہشتگرد فاروقی کراچی میں ہزاروں شیعہ و سنی مسلمانوں کے قتل میں ملوث رہا ہے، جبکہ پی ایس 89 پر کھڑے تحریک انصاف کے شیعہ امیدوار کے خلاف نفرت انگزیز تقریر گذشتہ روز سامنے آچکی ہے اسکے باوجو د تحریک انصاف کے امیدوار کی دہشتگردو کو سپورٹ قاتل مذمت ہے اور اس حوالے سے تحریک انصاف کی عالیٰ قیادت کو فوری ایکشن لینا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button