پاکستان
جب نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو سرحدی کشیدگی و دہشتگردی بڑھ جاتی ہے،عمران خان
شیعیت نیوز: سربراہ عمران خان نے سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی دوستی پر طنز کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں پر مسلم لیگ (ن) کی حمایت بڑھانے کے لیے سرحدی کشدیدگی اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کا الزام عائد کردیا۔
عمران خان نے کہا ہے کہ یہ کیسا اتفاق ہے کہ جب نواز شریف مشکل میں آتے ہیں تو سرحدی کشیدگی بڑھ جاتی ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جب بھی سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف مشکل کا شکار ہوتے ہیں تو پاکستان کی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ کیوں ہوتا ہے اور ملک کے اندر دہشت گردی کے واقعات شروع کیوں ہوجاتے ہیں؟