سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ
سعودی عرب میں یونیورسٹیوں سے گریجویٹ کی ڈگری رکھنے والے چار لاکھ تین ہزار افراد بے روزگار ہیں جبکہ پورے ملک میں سات لاکھ اٹھہتر ہزار سعودی شہری بے روزگار ہیں اور گذشتہ برس کی آخری سہ ماہی کے مقابلے میں بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے-
سعودی عرب کے الاقتصادیہ اخبار نے لکھا ہے کہ باوجود اس کے کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران آٹھ لاکھ دس ہزار غیر ملکی محنت کشوں کو سعودی عرب سے نکال دیا گیا ہے صرف تینتالیس ہزار سعودی شہریوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم ہوئے ہیں-
اس درمیان سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جنگ یمن میں شریک سبھی فوجیوں کی سزائیں خواہ فوجی نوعیت کی ہوں یا غیر فوجی ہوں معاف کر دی جائیں گی-
سعودی بادشاہ کا یہ اقدام یمن میں شکست خوردہ سعودی فوجیوں کے حوصلے بلند کرنے کے لئے ہے اور اس کے ذریعے وہ چاہتے ہیں کہ سعودی فوجی جنگ میں موجود رہیں اور وہاں سے فرار نہ ہوں-