پاکستان
پشاور سانحہ کلعدم جماعتوں کو دی گئی ڈھیل کا نتیجہ ہے، علامہ حامد موسوی
شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا حامد موسوی نے ہارون بلور کی شہادت پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ انتخابات سےپہلے دہشت گردی کا لرزہ خیز سانحہ ملک وقوم کیلئے نیک شگون نہیں ، آغا حامد موسوی نے کہا کہ پشاور سانحہ کلعدم جماعتوں کو دی گئی ڈھیل کا نتیجہ ہے،کالعدم رہنماؤں کو انتخابات کی دوڑ سے باہر کیا جائے قانون کے شکنجے میں جکڑا جائے،، انہوں نے کہا ہارون بلور اور دیگر شہریوں کی شہادت کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے، آغا حامد موسوی آغا حامد موسوی نے سانحہ پشاور پر بلور خاندان کے ساتھ دلی ہمدری اور افسوس کا اظہارکیا۔