پاکستان

پشاور : اے این پی کارنر میٹنگ میں دھماکہ 20 افراد جانبحق، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

شیعیت نیوز: پشاور کے علاقے یکہ توت میں ہونے والے خودکش حملے میں 8 تا 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

خود کش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، محکمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی ٹیم واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی ٹیم نے دھماکے کے مقام سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش حملہ آور ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جلسہ گاہ میں داخل ہوا۔

حملے میں 8 سے 10 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، خودکش حملہ آور کا ہدف ہارون بلور ہی تھے۔

واقعے کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 78 میں انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اے این پی کی کارنر میٹنگ میں ہوئے خودکش حملے میں پی کے 78 کے پارٹی امیدوار ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید ہوگئے۔

واقعے میں 62 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا علاج پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال اور خیبر ٹیچنگ اسپتال میں جاری ہے۔

خود کش دھماکے کے 10 شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جبکہ 20 میں سے 18 شہداء کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔

اس دھماکے کی ذمہ داری کالعدم طالبان کے ترحمان محمد خراسانی نے ایک پیغام میں قبول کی ہے، خوارج دہشتگرد کا کہنا ہے کہ اے این پی لادین جماعت ہے، ہم نے ان پر حملہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button