سعودی عرب

سعودی عرب میں دو بے گناہوں کو سزائے موت کا حکم

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی عدالت نے اپنے دو الگ الگ فیصلوں میں مشرقی صوبے قطیف کے دو نوجوانوں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی نمائشی عدالت نے اسی طرح ایک تیئیس سالہ نوجوان کو قید کی سزا سنائی ہے۔سعودی عرب میں پرامن مظاہرین کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جاتی ہے اور انھیں دہشت گرد قرار دے کر سخت سے سخت سزا دے دی جاتی ہے۔

مشرقی سعودی عرب کے مختلف علاقوں خاص طور سے القطیف میں دو ہزار گیارہ سے آل سعود حکومت کی غیر منصفانہ اور ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آل سعود حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کی جارحانہ کارروائیوں میں اب تک درجنوں افراد شہید و زخمی ہو چکے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی سیکورٹی اہلکار اب تک دسیوں افراد کو گرفتار کر کے انتہائی سخت سزا بھی دے چکے ہیں –

متعلقہ مضامین

Back to top button