پاکستان

جھنگ: تکفیری احمد لدھیانوی کے مقابل ایم ڈبلیو ایم نے شیخ وقاص اکرم کی حمایت کا اعلان کردیا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت المسلمین  نے جھنگ کے حلقہ این اے 115پر آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم کی حمایت کا علان کر دیا۔

مرکزی قائدین  نے شہر کے وسیع تر مفاد میں این اے 115 میں سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم سید اسد عباس نقوی نے صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی،ضلعی سیکرٹری جنرل انتخاب خان بلوچ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ضلعی ترجمان ایم ڈبلیو ایم طاہر خان بلوچ،سید اختر عباس شیرازی،سید ساجد شاہ،سید واجد شاہ،فیاض حسین پومی،مظہر ماتمی،میاں ناصر موہل سمیت دیگر کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

سیداسد عباس نقوی، سید حسن کاظمی، انتخاب خان بلوچ نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین این اے 115سے آزاد امیدوار شیخ وقاص اکرم کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مقامی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 115سیاسی اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے حلقہ کے عوام، شہرکی ترقی،امن اور خوشحالی کے لیے آزاد امیدوار شیخ وقاص کی حمایت کا فیصلہ کیا مرکزی قائدین نے شہر کے وسیع تر مفاد میں این اے 115میں سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کا ووٹ حلقہ میں اہمیت کا حامل ہے امید کرتے ہیں کہ شیخ وقاص اکرم مایوس نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کے بعد بھی میدان میں رہنا ہے ۔جھنگ کے حالات کو دیکھتے ہوے آزاد امید وار شیخ وقاص اکرم کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایسی قوتیں جو ملک کو نقصان پہنچاتی ہیں ہم سب کومل کر ایسی قوتوں کو شکست دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے اور اس کے امن کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہے ۔

واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے اس حلقہ میں اپنی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کی بجائے شیخ وقاص اکرم کو سپورٹ کیا ہے تاکہ دہشتگردوں کو اسمبلیوں میں جانے سے روکا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button