مشرق وسطی

شام کے فوجی ایئربیس پر اسرائیل کا فضائی حملہ ناکام

شام کے الاخباریہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے صوبے حمص میں واقع ٹی فور نامی فوجی ایئر پورٹ کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش تاہم شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹوں نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔اس دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے کم سےکم چار راکٹ بھی فائر کیے جو مذکورہ فوجی اڈے کے اطراف میں گرے اور ان سے بہت معمولی نقصان ہوا ہے۔

دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے جوانوں نے متعدد میزائلوں کو فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا جبکہ ایک اسرائیلی طیارہ شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ کا نشانہ بن کر تباہ ہوگیا ہے۔

باقی ماندہ اسرائیلی طیارے علاقے سے دم دبا کر فرار ہوگئے۔اسرائیل نے رواں سال اپریل میں بھی ٹی فور فوجی ایئر بیس پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button