عراق
داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہےگی:سابق عراقی وزیراعظم
بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے سابق وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف شام کے اندر کارروائی جاری رہےگی کیونکہ عراقی شہریوں کے لئے داعش کا خطرہ موجود ہے۔ عراقی وزير اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے اور دہشت گردوں کا خطرہ خطے میں بدستور موجود ہے لہذا عراقی فوج کی داعش کے خلاف کارروائیاں شام کے اندر بھی جاری رہیں گی۔