پاکستان

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کے موبائل فونز کا ریکارڈ طلب کرلیا

شیعیت نیوز: سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں میں پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لاپتا افراد کے موبائل فونز کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

عدالت عالیہ نے حکم دیاہےکہ لاپتا افراد کے موبائل فونز ریکارڈ اور شواہد 26 جولائی کو پیش کیے جائیں۔

بدھ کو سماعت کے موقع پر عدالت عالیہ نے ریمارکس میں کہاہےکہ پولیس افسران ہائی پروفائل مقدمات کی تفتیش کو سنجیدہ نہیں لیتے،طویل مدت گزر جانے کے باوجود لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت سامنے نہیں آتی۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ نیاز حسین، لال ذادہ، عابد علی، عبدالعزیز اور دیگر شہریوں کوکو مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیاجس کے بعد شہری لاپتا ہوگئے۔

لاپتا ہونے والے شہریوں کی جان کو خطرہ ہے لہذا استدعاہےکہ بازیاب کرایا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان بھر میں سینکڑوں افراد پراسرار طور پر لاپتا ہوگئے ہیں جن میں اکثریت شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان میں سے بعض کی مدت گمشدگی تین سال سے بھی زائد ہوچکی ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے ان افراد کی گمشدگی کے حوالے سے مسلسل لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button