پاکستان

بلوچستان تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں پاک افواج اور ایف سی کے 8 جوان شہید

آواران کی تحصیل مشکے سے تقریباً تیس کلو میٹر دور تنک کے مقام پر گھات لگائے نامعلوم دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی سڑک کلیئر کرنے والی بم ڈسپوزل ٹیم پر فائرنگ کی۔ چھوٹے ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کرنے کے علاوہ دہشتگردوں نے راکٹ کے گولے بھی داغے، جس کے نتیجے میں چھ اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت حوالدار شبیر، سپاہی سراج، سپاہی نواز، سپاہی بشیر، سپاہی عابد حسین اور سپاہی شیراز کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سپاہی احسان اور سپاہی راشد شامل ہیں۔ سکیورٹی اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، تاہم دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ خضدار منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پنجگور سے تقریباً چالیس کلو میٹر دور گومازن میں این 85 شاہراہ پر بھی چوکیوں کو پانی پہنچانے والے ایف سی کے قافلے پر گھات لگائے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار نائیک مختار حسین اور لانس نائیک اللہ جان شہید جبکہ سپاہی سیف اللہ زخمی ہوگیا۔ نصف گھنٹے تک جاری رہنیوالے فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button