عراق
عمار حکیم سے تیونس کے سفیر کی ملاقات
عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ عمار حکیم سے بغداد میں تیونس کے سفیرابراہیم الرزقی نے ملاقات اور گفتگو کی۔ تیونس کے سفیر نے اس ملاقات میں تیونس کے صدر کی طرف سے انتخابات میں عراق کی مختلف پارٹیوں خاص طور پر قومی حکمت پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائۂ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکیم نے اس ملاقات میں تیونس کو عرق کے لئے نمونہ عمل ملک قراردیتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام کے درمیان ملاقات اور باہمی مذارکات پر زوردیا ہے۔