یمن
سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے ایک بار یمن کے صوبے الحدیدہ پر فضائی حملے کئے
سعودی اتحاد کے ہیلی کاپٹروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے التحیتا پر سو راکٹ برسائے جبکہ سعودی جنگی طیارں نے اس علاقے پر بیس بار بمباری کی۔
سعودی حکومت کے جنگی طیاروں نے صوبہ جیزان کے علاقے جبل تویلق پر بمباری کی جبکہ صوبہ صعدہ کے شہر زارح کے رہائشی علاقوں پر سعودی فوج کی گولہ باری میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔
دوسری جانب یمنی فوج کے جوانوں نے صوبہ البیضا میں دو سیکٹروں پر جارح سعودی اتحاد کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں متعدد جارح فوجی ہلاک ہو گئے۔