پاکستان

تفتان بارڈر پر محصور سیکڑوں زائرین امام حسین ؑ مشکلات کا شکار

شیعیت نیوز: پاک ایران بارڈر تفتان پر گذشتہ کئی دنوں سے محصور زائرین امام حسین علیہ سلام و زائرین امام رضاؑ شدید مشکلات کا شکار ہیں، انکو کوئٹہ لانے کے لئے کانوائے نہیں چلائے جارہے جسکی وجہ سے سیکڑوں زائرین تفتان بارڈر پر پھنس گئے ہیں، جن میں بچے ،بوڑھے اور خواتین زیادہ مشکلات میں مبتلا ہیں۔

اس حوالے سے تفتان بارڈر پر زائرین نے شدید احتجاج کیا اور احتجاجی دھرنابھی دیا ہوا ہے، لیکن انتظامیہ کی جانب سے کانوائے نہیں چلائے جارہے ہیں، جبکہ وہاں رہائش اور دیگر مشکلات کا بھی سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراق و ایران سے واپس آنے والے زائرین پچھلے 10 دنوں سے پاکستان ہاوس میں محصور ہیں انھیں کانوئے کا بہانہ بنا کر کوئٹہ جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ زائرین سخت اذیت کا شکار خواتین اور بچے بھی زائرین میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button