مقبوضہ فلسطین

27 سالہ فلسطینی نوجوان رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتاری

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو 17 ماہ مسلسل قید سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکام نے القدس سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ محمود عبدالوھاب سعید عبداللطیف کو منگل کے روز جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ رہائی کے فوری بعد اسرائیلی ملٹری پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود کو مسکوبیہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ محمود عبدالطیف کو اسرائیلی پولیس نے 20 فروری 2017ء کو مسجد اقصیٰ کی حمایت میں نوجوانوں کے ایک گروپ کو منظم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا اور سترہ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

محمود عبداللطیف کی یہ پہلی گرفتاری نہیں بلکہ اسے ماضی میں بھی متعدد بار حراست میں لیا جا چکا ہے۔ اس کا شمار القدس میں مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے سرگرم نوجوانوں میں ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button