پاکستان

ڈی آئی خان : امام بارگاہ لعل شاہ کے قریب دہشتگردوں کی فارنگ سے دو شیعہ پولیس اہلکار شہید

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تمام تر کوششوں کے باجود ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں نہ رک سکیں۔ تازہ ترین واردات میں نامعلوم ٹارگٹ کلرز کی جانب سے تھانہ سٹی کی حدود میں امام بارگاہ نمبر 5 تھلہ لعل شاہ پر دوران ڈیوٹی ایگل سکواڈ کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل محمد ظفر ولد الہی بخش سکنہ بستی میکن موقع پر شہید، جبکہ کانسٹیبل ذوالفقار شاہ ولد حشمت علی سکنہ ظفر آباد کالونی شدید زخمی ہوگیا۔ وارادات کے بعد ملزمان لوڈ شیڈنگ اور تنگ و تاریک گلیوں کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے مین کامیاب ہوگئے۔ زخمی اور شہید اہلکار کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چنگ چی رکشہ میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر موقع واردات سے 7 نائن ایم ایم پسٹل کے خول برآمد کر لئے۔ واضح رہے کہ ڈی آئی خان شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اور جا بجا پولیس ناکوں کے باجود ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں نہ رک سکیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تمام تر کوششوں کے باوجود گذشتہ 2 ماہ کے دوران پولیس چیک پوسٹوں پر دستی بم حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی درجن بھر وارتیں ہو چکی ہیں، جس کے تناظر میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button