پاکستان

بلوچستان میں تکفیری دہشتگرد جماعتوں کی الیکشن کمپین و شیعوں کے خلاف زہریلی تقاریر کا سلسلہ جاری

شیعیت نیوز: بلوچستا ن میں تکفیری دہشتگردوں کی الیکشن کمپین جاری ، الیکشن کمپین کی تقریروں میں شیعہ و سنی مسلمانوں کے خلاف تکفیر پر مبنی تقریر کا سلسلہ بھی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق تکفیری گروہ سپاہ صحابہ کی جانب سے بلوچستان کے علاقے پیشین میں الیکشن کمپین کے جلسے دوران تنظیم کے سرٖغنہ عبدالرفیع شاہ نے شیعہ و سنی مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز تقریر ،جبکہ عوام کو مشتعل کرتےہوئے اس دہشتگرد نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کو ووٹ دینا حرام قرار دیا ہے۔ تکفیری رہنما کے مطابق جو اہل تشیع کے اتحادیوں کو ووٹ دینا حرام ہے، اس دہشتگرد نے شیعہ مسلمانوں کے خلاف الیکشن جیتنے کے بعد کاروائی کرنے کا وعدہ کیا اور عوام سے ووٹ دینے کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ نفرت آمیز تقریر ،قتل و غارت اور دہشتگرد ی میں ملوث اس دہشتگرد تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن انکے نظریات کو کبھی بھی قومی دھارے میں نہیں لایا جاسکتا جو صرف دہشتگرد کو ہی عین دین سمجھتے ہیں، دہشتگرد وں کو الیکشن میں نامزدہ کرنا جہاں نیشنل ایکشن پلان و آئین کی خلاف ورزی ہے وہیں انہیں الیکشن کمپین میں نفرت آمیز تقریر کی اجازت دینا بھی توہین پاکستان و عدالت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button