دنیا

اسرائیل کی آدھی سے زیادہ فوج منشیات کی عادی

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق 54.3 فیصد اسرائیلی فوجی نشے کے عادی ہیں جبکہ یہ اعداد و شمار فوج میں شعبہ انسداد منشیات کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔ 2009 کے بعد فوج میں منشیات کے عادی اہلکاروں کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیل میں جاری کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فوج کی نصف سے زائد تعداد منشیات کی عادی ہو چکی ہے۔ یہ اعداد و شمار فوج میں شعبہ انسداد منشیات کی طرف سے جاری کیے گئے ہیں۔ 2009 کے بعد فوج میں منشیات کے عادی اہلکاروں کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گذشتہ برس جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فوج کی ایک بڑی تعداد حشیش جیسی خطرناک منشیات کا استعمال کر رہی ہے۔ حشیش کے استعمال کے عادی اسرائیلی فوجیوں کیخلاف کارروائی بھی کی گئی۔ فوج کے قانون کے مطابق منشیات کا استعمال سنگین جرم ہے مگر اس کے باوجود فوج میں منشیات کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسرائیلی فوجی شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور جبراً فوج میں ملازمت کروائے جانے اور مظلوم فلسطینیوں پر تشدد کے باعث وہ ذہنی دباؤ زیادہ ہونے پر منشیات کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ مبصرین کے مطابق یہی صورتحال کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں میں بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button