پاکستان

سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر خفیہ ایجنسیوں کے صوبائی سربراہاں کو طلب کرلیا

شیعیت نیوز: سپریم کورٹ نے لاپتا افراد کیس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے صوبائی سربراہان کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کل اتوار کو چھٹی کے روز بھی عدالت لگائیں گے اور سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتا افراد کیس کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے کل سماعت میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ کے ساتھ ساتھ آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے صوبائی سربراہان کو بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے 100 سے زائد شیعہ جوان اور علماء بھی شامل ہیں جنہیں انکے گھروں سے خفیہ اداروں کے اہلکار اُٹھا لے گئے تھے اور کئی ماہ گذر جانے کے باوجود انکا پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button