طاہر القادری کی دہشتگرد لدھیانوی سے ملاقات سوشل میڈیا پر شدید
شیعیت نیوز: تکفیری دہشتگردی کی پاکستان میں سب سے زیادہ مخالفت کرنے والے اور طالبان کی تکفیریت کے خلاف کتاب کے مصنف علامہ طاہر القاردی کی جانب سے پاکستان میں ہزاروں شیعہ و سنی مسلمانوں کی قاتل جماعت کے سرغنہ دہشتگرد احمد لدھیانوی سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پرسامنے آنے پر علامہ طاہر القادری پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
صارفین سوشل میڈیا کا کہنا ہے کہ علامہ طاہر القادری جیسی شخصیت کو ایک متنازعہ انسان سے ملاقات نہیں کرنی چاہیے تھی، عوام کا کہنا ہے کہ ڈاکڑ طاہر القادری جیسی معتدل شخصیت کی جانب سے تکفیریوں سے ملاقات پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی اور تکفیریت کے خلاف کی جانے والی کوشیشوں کو بھی زک پہنچائے گی۔
اطلاعات کے مطابق جھنگ میں علامہ طاہر القاردی سے کالعدم اہلسنت و الجماعت کے سرغنہ احمد لدھیانوی سے انکی استراحت گاہ پر ملاقات کی جسکی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دوسری جانب اس ملاقات کے حوالے سے ترجماں پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے کہ ڈاکڑ طاہر القادری کی احمد لدھیانوی سے ملاقات شیڈول کے تحت طے نہیں تھی،کالعدم جماعت کا سرغنہ ڈاکڑ طاہر القادری کے دورہ جھنگ کے موقع پر انکے رہائشی گاہ پر آگئے جس وجہ سے ملاقات ہوئی۔
واضح رہے کہ ڈاکڑ طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاون کے قاتلوں کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں، کیا وہ سانحہ ماڈل ٹاون کے قاتلوں سے خوشگوار موڈ میں ملاقات کرسکتے ہیں؟؟