پاکستان

حکومت چیف سیکرٹری بابر حیات ٹارڑ کو فوری برطرف کرے،علامہ سید احمد رضوی

شیعیت نیوز: جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید احمد رضوی نے خپلو میں علماء سے گفتگو میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیجانب سے خپلو میں عوام کی توہین پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان معدنیات اور دریاوں کی رائلٹی کی مد میں اربوں روپے سالانہ پاکستان کو دے رہا ہے اور جی بی کے عوام بھی ماچس سے لے گر تمام اشیاء پر مکمل ٹیکس دیتے ہیں، چیف جسٹس اور وزیراعلٰی چیف سیکرٹری کی بد اخلاقی کا نوٹس لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف سیکرٹری کی عوام سے بداخلاقی کے بعد گلگت بلتستان کے عوام شدید اضطراب میں ہیں، حکومت چیف سیکرٹری بابر حیات ٹارڑ کو فوری برطرف کرے۔ جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان بابر حیات پر منصبی ذمہ داری میں غفلت و نااہلی، اختیارات کے غلط استعمال اور عوام کی ہتک عزت کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button