پاکستان

یوم علی کے مرکزی جلوس کے فل پروف انتظامات کیئے جائیں ،شیعہ علماء کونسل

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کو نسل کراچی ڈویزن کے صدر علامہ کامران عابدی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں حالات بہتر تو ہوئے ہیں لیکن اُس کے باوجود دہشت گردی کے واقعات کا تواتر سے ہونا انتظامیہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے،شہادت حضرت علی ؓ پر 21رمضان کے مرکزی جلوس میں سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائش چورنگی پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبہ سندھ کے نائب صدر غلام محمد کراروی، کراچی ڈویزن کے صدر علامہ کامران عابدی،شیعہ علماء کو نسل کراچی ڈویزن کے جنرل سیکرٹری محمد یعقوب شہباز،علامہ روح اللہ،علامہ غلام سرور،علامہ حسن رضا قمی اوربرادر عارف ترابی بھی موجود تھے ،علامہ کامران عابدی نے کہا کہ نازک ترین صورتحال میں علماء سے سیکورٹی لینا کسی بھی بڑے سانحہ کا سبب بن سکتا ہے ہم مسلسل ارباب اختیار سے درخواست کررہے ہیںکہ شیعہ علماء کو نسل کراچی ڈویژن کے جنرل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز کو اُن سے واپس لی گی سیکورٹی کو واپس کریں مگر کوئی بھی پُرسان حال نہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعتہ الوادع کے موقع پر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار ہمدردی اور قبلہ اول کی آزادی کے لئے القدس ریلیاں نکالی جائیں گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button