یمن

یمنی سرکاری فوج کی ابوظہبی کو دھمکی؛ بیلیسٹک میزائل سے نشانہ بناسکتے ہیں

یمنی سرکاری فوج نے متحدہ عرب امارات کے حکام کے ہوش اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ابوظہبی کے تمام مراکز یمنی میزائل کے نشانے پر ہیں اگر یمن کے خلاف جارحیت کو بند نہ کیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

یمنی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ یمنی ڈورن طیارے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اندر کارروائی کرنے کے قابل ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی ڈرون طیارے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ سعودی عرب کے سرحدوں کے اندر سینکڑوں کلومیٹر تک پروازیں کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ یمنی سرکاری فوج کے بیان کے بعد سعودی اور متحدہ عرب امارات کے حکام کی نیندیں اڑ گئیں ہیں۔

یاد رہے کہ یمن عرب دنیا کا طویل عرصے سے ایک ایسا غریب ترین ملک رہا ہے جو ہمیشہ سے تنازعات اور جنگوں کا شکار رہا ہے لیکن سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ جو مارچ 2015 ء میں شروع ہوئی، اپنے اہداف حاصل کرنے میں پوری طرح ناکام رہی ہے۔

سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں یمن کا بنیادی ڈھانچہ خاص کر اہم بندرگاہیں، اہم پل، اسپتال، طبعی مراکز، نجی اور غیر نجی فیکٹریاں پوری طرح تباہ ہوگئی ہیں۔

یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button